ہومانٹرٹینمنٹاگر کسی پر سنگین الزامات لگانے پر ٹھوس شواہد بھی ہونے چاہئیں،...

اگر کسی پر سنگین الزامات لگانے پر ٹھوس شواہد بھی ہونے چاہئیں، مشی خان

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، میزبان اور سماجی کارکن مشی خان نے اداکارہ ریشم کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے ان کیخلاف دئیے گئے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا پر بحث کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مشی خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے دیدار کی جانب سے ایک پروگرام میں ریشم سے متعلق بیان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آج کل کئی ٹی وی شوز میں ریٹنگ کیلئے جان بوجھ کر ایسا مواد پیش کیا جاتا ہے جس میں فنکاروں کی تضحیک کی جاتی ہے، اگر کسی پر سنگین الزامات عائد کیے جائیں تو ان کیساتھ ٹھوس شواہد بھی ہونے چاہئیں، ایک پروگرام میں ریشم کے بارے میں منفی باتیں کی گئیں، یہاں تک کہا گیا کہ انہوں نے لوگوں کی زندگیاں متاثر کیں جو ایک غیر ذمے دارانہ رویہ ہے، ریشم نہ صرف باصلاحیت اداکارہ ہیں بلکہ وہ فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں، خاص طور پر ضرورتمندوں کو کھانا فراہم کرنا انکا قابل تعریف عمل ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ جو لوگ اچھے کام کر رہے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے نہ کہ انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جائے۔

اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسروں کے ماضی کو کریدنے سے پہلے ہر شخص کو اپنے اعمال پر نظر ڈالنی چاہیے، کیونکہ کوئی بھی مکمل نہیں ہوتا۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ ریشم ایک اچھی انسان ہیں اور ان کے خلاف اس طرح کی گفتگو مناسب نہیں۔

مشی خان کے اس مقف کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور حمایت مل رہی ہے، اور صارفین ان کے اس قدم کو لائیو شوز میں کردار کشی کے رجحان کے خلاف ایک مثبت آواز قرار دے رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں