ایران نے وسطی اسرائیل پر میزائلوں سے حملہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ میزائل کے ملبے گرنے سے آگ لگ گئی ہے اور متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تباہ شدہ میزائل کا ملبہ تل ابیب کے قریبی ٹان پر گرا جس میں 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں، گش دان کے علاقے میں 6 اور بنی براک میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے اصفہان کے قریب ایم کیو نائن ریپر ڈرون مار گرایا ہے، ایم کیو نائن ریپر ڈرون نگرانی اور حملوں کیلئے استعمال ہوتا ہے جس کی مالیت تقریباً 30 ملین ڈالرز بتائی جاتی ہے، ایران نے اب تک 146 ڈرون مار گرائے ہیں۔


