ہومتازہ ترینسپیکٹرم شیئرنگ پالیسی تیار، معاملہ نظرثانی کیلئے پی ٹی اے کو بھیج...

سپیکٹرم شیئرنگ پالیسی تیار، معاملہ نظرثانی کیلئے پی ٹی اے کو بھیج دیا گیا

حکومت نے سپیکٹرم شیئرنگ پالیسی تیار کر کے معاملہ نظر ثانی کیلئے پی ٹی اے کو بھیج دیا گیا۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق سپیکٹرم شیئرنگ سے تمام ٹیلی کام آپریٹرز مستفید ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ دور دراز علاقوں میں نیٹ ورک سروس بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، ایک ٹاور سے مختلف نیٹ ورکس سروس دے سکیں گے جبکہ سپیکٹرم شیئرنگ سے کوریج اور رابطوں میں بہتری متوقع ہے۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق نئے بینڈز پر نظرثانی کے بعد پالیسی پر عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں