ہومپاکستانمحسن نقوی کا غیر قانونی پاکستانی شہریت حاصل کرنیوالوں کے نام فوری...

محسن نقوی کا غیر قانونی پاکستانی شہریت حاصل کرنیوالوں کے نام فوری نیشنل ڈیٹا بیس سے نکالنے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر قانونی پاکستانی شہریت حاصل کرنیوالوں کے نام فوری نیشنل ڈیٹا بیس سے نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مکمل معاونت فراہم کرے۔

منگل کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ڈیجیٹل اتھارٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور اعلی سطح اجلاس کی صدارت کی جس میں ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور اور نادرا کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر نے نادرا کی کارکردگی اور جاری و آئندہ منصوبوں پر بریفنگ دی۔

دیتے ہوئے بتایا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے نادرا نے متعدد اقدامات کیے ہیں، بائیومیٹرک تصدیق کیلئے چہرے کی تصویر سے تصدیق کے نظام کے موثر نفاذ کیلئے دیگر اداروں کے تعاون کی ضرورت ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ نادرا لاکھوں فوت شدہ افراد کے شناختی کارڈز منسوخ کر چکا ہے، شناختی کارڈ سے متعلق مسائل کے حل کیلئے 30دن کی مدت مقرر کی گئی ہے، پی ٹی اے کے تعاون سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری موبائل سمز کو بھی بلاک کیا جا رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے نادرا کی کارکردگی و عوامی خدمات کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ غیر قانونی طور پر پاکستانی شہریت حاصل کرنیوالوں کی فوری شناخت یقینی بنائی جائے اور انہیں نیشنل ڈیٹا بیس سے خارج کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کے انخلا میں نادرا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل معاونت فراہم کرے، گزشتہ 2برسوں میں نادرا کی خدمات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

محسن نقوی نے عوامی سہولت کیلئے مزید جدید خدمات متعارف کرانے اور بڑے شہروں میں نادرا کے جدید دفاتر اپنی ملکیتی زمین پر تعمیر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے ماسٹر پلان طلب کرلیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں