ہومتازہ ترینبال ٹمپرنگ ثابت، فخر زمان 2 میچز کیلئے معطل

بال ٹمپرنگ ثابت، فخر زمان 2 میچز کیلئے معطل

قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی فخر زمان پر بال ٹمپرنگ ثابت ہو گئی، لیول تھری جرم کے قصور وار پائے جانے پر کرکٹر کو 2 میچز کیلئے معطل کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق میچ ریفری روشن مہاناما نے تادیبی سماعت کی، تمام شواہد کا جائزہ لینے اور فخر کو ذاتی سماعت کا موقع فراہم کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا، سماعت کے دوران لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی، ٹیم ڈائریکٹر سمین رانا اور ٹیم منیجر فاروق انور بھی موجود تھے۔

پی سی بی کے مطابق فخر زمان کوڈ آف کنڈکٹ کی لیول تھری کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے گئے ہیں جس پر انہیں دو میچ نہ کھیلنے کی سزا دی گئی ہے، وہ اب پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں