پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کی متنازع پوسٹ کے بعد پی سی بی حکام نے سنٹرل کنٹریک کے حامل کرکٹرز کو پابند کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی پوسٹ پی سی بی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے منظوری کے بعد کریں بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائیگا، اس حوالے سے کھلاڑیوں کے منیجرز کو بھی میڈیا پالیسی دوبارہ بھجوائی گئی ہے اور ان سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی متنازع پوسٹ برداشت نہیں کی جائیگی۔
میڈیا پالیسی کی خلاف ورزی اور متنازعہ پوسٹ پر نسیم شاہ کو دو کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا ہے، جرمانے کیساتھ نسیم شاہ کو اس پوسٹ پر معافی بھی مانگنا پڑی ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام کرکٹرز نے پی سی بی حکام کو میڈیا پالیسی پر مکمل عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔


