کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب ایل پی جی کی فی کلو قیمت 380 سے بڑھ کر 400 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں ایل پی جی 430 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے، کوئٹہ شہر میں مغربی بائی پاس پر گیس پائپ لائن سے سپلائی معطل ہونے سے ایل پی جی کی طلب بڑھ گئی ہے۔ایل پی جی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی سپلائی کم اور ڈیمانڈ زیادہ ہونے سے قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔


