ہومانٹرنیشنلٹرمپ عرب ممالک سے ایران جنگ کے اخراجات مانگ سکتے ہیں، وائٹ...

ٹرمپ عرب ممالک سے ایران جنگ کے اخراجات مانگ سکتے ہیں، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن (شِنہوا) وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ "خاصی دلچسپی رکھتے ہیں” کہ عرب ممالک سے درخواست کی جائے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ کے اخراجات میں مدد کریں۔

لیویٹ نے وائٹ ہاؤس پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ میں اس معاملے پر صدرٹرمپ سے آگے نہیں بڑھوں گی، لیکن میں جانتی ہوں کہ یقیناً یہ خیال ان کے ذہن میں ہے اور مجھے لگتا ہے کہ وہ آپ کو اس بارے میں مزید بتائیں گے۔

پینٹاگان کے اہلکاروں نے اس ماہ کے آغاز میں امریکی کانگریس کو بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف جنگ کے پہلے چھ دنوں میں 11.3 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ خرچ کئے۔

وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ کے لئے اخراجات کا جائزہ لینے والی پینٹاگون کی سابق بجٹ عہدیدار ایلین مک کاسکر کے حوالے سے بتایا ہے کہ اعداد و شمار میں جنگی نقصان اور نقصانات کے ازالے کے اخراجات شامل نہیں ہیں، جن کی لاگت جنگ کے پہلے تین ہفتوں کے دوران ممکنہ طور پر پینٹاگان کو تقریباً 1.4 ارب ڈالر سے 2.9 ارب ڈالر تک پڑ سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں