مکاؤ (شِنہوا) مکاؤ بین الاقوامی پریڈ اتوار کی سہ پہر منعقد ہوئی، جس کا موضوع "ثقافتی تبادلے کے لئے بحری شاہراہ ریشم بطور ایک پل” تھا۔
مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے ثقافتی امور کے بیورو اور دیگر اداروں کے زیر اہتمام ہونے والی اس سال کی پریڈ نے "محبت، امن اور ثقافتی ہم آہنگی” کے تصور کو اجاگر کیا، جس میں مقامی اور بین الاقوامی فنکاروں کے گروپس نے شاندار ملبوسات میں شہر کی سڑکوں پر گیت اور رقص پیش کیا۔

چین کے جنوبی مکاؤ میں مکاؤ بین الاقوامی پریڈ 2026 میں شہری شریک ہیں۔(شِنہوا)
تقریب میں ایشیا، یورپ اور افریقہ میں بحری شاہراہ ریشم کے ساتھ واقع ممالک اور خطوں کے فنکاروں کے 10 سے زائد گروپس کے ساتھ ساتھ تقریباً 50 مقامی گروپس نے شرکت کی جبکہ فنکاروں کی مجموعی تعداد تقریباً ایک ہزار 600 تھی۔
پریڈ مشہور تاریخی مقام سینٹ پال کے کھنڈرات سے شروع ہوئی جو مکاؤ کے تاریخی مرکز کی سڑکوں اور گلیوں سے گزری۔ اختتامی مظاہرہ سائی وان لیک سکوائر میں منعقد ہوا۔

چین کے جنوبی مکاؤ میں مکاؤ بین الاقوامی پریڈ 2026 میں شہری شریک ہیں۔(شِنہوا)
چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژوہائی سے تعلق رکھنے والی سیاح جیمی روان خاص طور پر پریڈ دیکھنے کے لئے مکاؤ آئیں۔ انہوں نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ تقریب ان کے لئے ایک نیا تجربہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ ملبوسات بہت شاندار اور منفرد تھیں اور مجھے امید ہے کہ مکاؤ مستقبل میں بھی اس طرح کی مزید تقریبات منعقد کرے گا۔



