ہومتازہ ترینچین کا 4 امریکی سینیٹرز کے تائیوان خطے کے دورے پر...

چین کا 4 امریکی سینیٹرز کے تائیوان خطے کے دورے پر امریکہ سے شدید احتجاج

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ چین امریکہ اور تائیوان خطے کے درمیان باضابطہ رابطوں کی سخت مخالفت کرتا ہے اور اس حوالے سے امریکہ سے سنجیدہ تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں 4 امریکی سینیٹرز کے حالیہ دورہ تائیوان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہی۔

ترجمان نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین- امریکہ تعلقات کے مجموعی مفادات کو برقرار رکھنے اور آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف امن و استحکام کے لئے عملی اور ٹھوس اقدامات کرے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں