ٹوکیو (شِنہوا) جاپان کی وزیراعظم سنائی تاکائیچی نے کہا ہے کہ اگر جاپان کے قومی مفاد میں ہو تو وہ ایران کی قیادت کے ساتھ "مناسب” وقت پر مذاکرات پر غور کریں گی کیونکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔
کیوڈو نیوز کے مطابق وزیراعظم تاکائیچی نے ایوان نمائندگان کی بجٹ کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ میں قومی مفاد کو جامع طور پر دیکھتے ہوئے مذاکرات کے لئے مناسب وقت کا فیصلہ کروں گی۔
مشرق وسطیٰ میں استحکام جاپان کے لئے انتہائی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ جاپان اپنی خام تیل کی 90 فیصد سے زیادہ درآمدات کا اس خطے پر انحصار کرتا ہے۔


