ہاربن (شِنہوا) چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں ایک عمارت جزوی طور پر منہدم ہونے سے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ ہائی لین شہر کے ہائی لین قصبے میں اتوار کو آدھی رات کے فوراً بعد پیش آیا جس کی وجہ سے 9 افراد ملبے تلے دب گئے تھے۔ ان میں سے 2 افراد کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ جبکہ دیگر 7 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
حکام کے مطابق جائے حادثہ پر پیر کے روز صبح 11 بج کر 27 منٹ پر امدادی کام مکمل کر لیا گیا، حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔


