ہومپاکستانپاکستان اور مصر کا مشترکہ وزارتی کمیشن فعال بنانے پر اتفاق

پاکستان اور مصر کا مشترکہ وزارتی کمیشن فعال بنانے پر اتفاق

پاکستان اور مصر نے مشترکہ وزارتی کمیشن فعال بنانے پر اتفاق طے پاگیا ہے۔

یہ اتفاق رائے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ عبدالعاطی کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں ہوا ہے، ملاقات میں باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق پاکستان اور مصر نے مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے اور برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور مصر کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے اور نجی شعبے کے تعاون کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا گیا، اسحاق ڈار نے ہیپاٹائٹس سی کیخلاف جنگ میں مصر کے تعاون کو بھی سراہا۔

اس موقع پر صحت کے شعبے میں اشتراک جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا جبکہ دونوں ممالک نے دفاعی و سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے ذریعے حل پر زور دیا گیا اور فلسطینی عوام کی غیر متزلزل پاکستانی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی، اسحاق ڈار نے غزہ کیلئے انسانی امداد میں مصر کے کردار کو سراہا، پاکستان اور مصر کا اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں