لاہور کے علاقے بادامی باغ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 25 سالہ قاسم جاوید اور 18 سالہ اویس جاں بحق ہوئے جبکہ 18 سالہ صباحت اور 45 سالہ پروین زخمی ہوئی ہیں، لاشوں اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


