ہومانٹرنیشنلیوگنڈا آرمی چیف کا اسرائیلی حمایت کا اعلان، ایران کیخلاف جنگ لڑنے...

یوگنڈا آرمی چیف کا اسرائیلی حمایت کا اعلان، ایران کیخلاف جنگ لڑنے کی پیشکش

یوگنڈا کے آرمی چیف مہوذی کائنیروگابا نے ایران کیخلاف جاری کشیدگی کے تناظر میں اسرائیل کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے جنگ میں شامل ہونے کی پیشکش کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق جنرل مہوذی کائنیروگابا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوگنڈا کی افواج اسرائیل کیساتھ کھڑی ہیں اور ضرورت پڑنے پر اسکی جانب سے لڑنے کیلئے تیار ہیں، مشرق وسطیٰ میں جنگ بند ہونی چاہئے تاہم اگر اسرائیل کو تباہ کرنے یا شکست دینے کی کوشش کی گئی تو یوگنڈا بھی اس جنگ میں شامل ہو جائیگا، اگر اسرائیل کو مدد درکار ہو تو یوگینڈا کی فوج صرف ایک اشارے کی منتظر ہے اور فوری طور پر تعاون فراہم کریگی۔

واضح رہے کہ یوگنڈا کی فوج میں تقریباً 45 ہزار اہلکار شامل ہیں جبکہ جنرل مہوذی ملک کے صدر یواری موسیونی کے بیٹے بھی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔

دفاعی ماہرین کے مطابق اس بیان سے مشرق وسطیٰ کے تنازع میں مزید شدت آ سکتی ہے کیونکہ دیگر ممالک کی ممکنہ شمولیت خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں