ہومانٹرنیشنلیمن، ایران نواز حوثی باغیوں کے پہلی بار اسرائیل پر میزائل حملے

یمن، ایران نواز حوثی باغیوں کے پہلی بار اسرائیل پر میزائل حملے

یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں نے پہلی بار اسرائیل پر میزائل حملے کر کے جنگ کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے حمایت یافتہ حوثی نے گزشتہ روز اسرائیل کی جانب میزائل داغے جو اس جاری تنازع کے آغاز کے بعد انکا پہلا براہ راست حملہ ہے، اس پیشرفت نے خطے میں بڑی جنگ کے خدشات کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

ادھر امریکا نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ہزاروں میرینز مشرق وسطی روانہ کر دئیے ہیں جن میں سے پہلی کھیپ ایک جنگی بحری جہاز کے ذریعے پہنچ چکی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکا نے بھی خطے میں اپنی فوجی موجودگی بڑھاتے ہوئے ہزاروں اہلکار تعینات کرنا شروع کر دئیے ہیں جو ایران میں زمینی کارروائیوں کی تیاری کررہا ہے کہ زمینی کارروائی بڑے پیمانے پر حملے کی صورت میں نہیں ہوگی، کارروائی فوجی دستوں کی چھاپوں کی صورت میں ہوسکتی ہے تاہم حتمی فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کرینگے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا اپنے اہداف زمینی افواج کے بغیر بھی حاصل کر سکتا ہے تاہم مزید فوجی تعیناتی صدر کو حکمت عملی میں لچک فراہم کرنے کیلئے کی جا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں