ہومتازہ ترینآؤٹ آف فارم میرے لئے پریشانی کا سبب نہیں نیا چیلنج ہے،...

آؤٹ آف فارم میرے لئے پریشانی کا سبب نہیں نیا چیلنج ہے، صائم ایوب

حیدرآباد کنگز مین کے آل راؤنڈر صائم ایوب نے کہا ہے کہ آؤٹ آف فارم ان کیلئے پریشانی کا سبب نہیں بلکہ ایک نیا چیلنج ہے کیریئر میں ایسے لمحات آتے رہتے ہیں اور میں اس دوران چیزیں سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں، نتائج کی پرواہ کئے بغیر میں پراسس پر فوکس کر کے اپنے کھیل کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ انکا فوکس صرف نتائج پر نہیں بلکہ کھیل کے عمل سے تجربہ حاصل کرنے پر ہے، نئی ٹیم میں شامل ہونے کے بعد ماحول توقع سے بہتر نکلا ہے، وہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کیساتھ پہلے بھی کھیل چکے ہیں جن میں امریکی اور ڈومیسٹک کھلاڑی شامل ہیں، کپتان مارنوس لبوشین خوش مزاج ہیں اور ٹیم میں دوستانہ ماحول ہے جس وجہ سے کھیل کا تجربہ مزید دلچسپ ہو رہا ہے۔

صائم ایوب نے کہا کہ کسی بھی ٹیم سے توقعات ہمیشہ زیادہ رہتی ہیں، ٹیم مینجمنٹ نے بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ میں جارحانہ انداز اپنانے پر زور دیا ہے تاکہ کھلاڑی جارحانہ کرکٹ کھیلنے کی عادت ڈال سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں