ہومپاکستانپنجاب میں چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کا باقاعدہ آغاز

پنجاب میں چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کا باقاعدہ آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحت کے شعبے میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے جس کے تحت دل کے مریضوں کو مفت اور بروقت علاج فراہم کیا جائیگا۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پروگرام شروع کیا جبکہ منظوری کے بعد اسکا باقاعدہ اجرا بھی کر دیا گیا ہے۔

پروگرام کے تحت منتخب سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں دل کے امراض کا مفت علاج فراہم کیا جائیگا، پنجاب کے 9 سرکاری اور 15نجی کارڈیک ادارے پروگرام میں شامل ہیں جبکہ یہ سہولت صوبے کے مستقل رہائشی دل کے مریضوں کیلئے مختص کی گئی ہے۔

چیف منسٹر کارڈیک سرجری پروگرام کے تحت پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پہلے مریض کی کامیاب اوپن ہارٹ سرجری بھی مکمل کر لی گئی ہے، حکومت نے پروگرام کیلئے سالانہ 3ارب روپے سے زائد فنڈز مختص کئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اوپن ہارٹ سرجری کی طویل ویٹنگ لسٹوں کو 6 ماہ میں ختم کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا ہے، پروگرام سے متعلق معلومات کیلئے 0800-09009 ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے جبکہ مریض پیر تا ہفتہ صبح 8 بجے سے رات 11 بجے تک 042-99066000 پر رابطہ کر سکتے ہیں، اسکے علاوہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے واٹس ایپ نمبر 0333-6756390 پر بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ حکومت دل کے ہزاروں مریضوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور یہ پروگرام امراض قلب میں مبتلا افراد کو مفت اور بروقت علاج کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں