بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت قومی دفاع نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر اتوار کو جاری بیان میں بتایا ہے کہ چین کی وزارت دفاع کے ایک وفد نے 23 مارچ سے 29 مارچ تک یورپ کا دورہ کیا ۔
وفد نے بالترتیب 15 ویں چین-یورپی یونین دفاعی اور سلامتی پالیسی مکالمہ، 9و یں چین-نیٹو سکیورٹی پالیسی مکالمہ اور 15 ویں چین-سوئٹزرلینڈ دفاعی پالیسی ہم آہنگی مکالمے میں حصہ لیا۔
مکالموں کے شرکاء نے بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔


