اسرائیل نے امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان نظر انداز کرتے ہوئے ایرانی توانائی تنصیبات پر حملہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے ایران کے ایک بجلی گھر، دو سٹیل کارخانوں اور ایک سویلین نیوکلیئر تنصیب کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا دعوی ہے کہ یہ حملے امریکا کے ساتھ رابطے سے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ایران، اسرائیلی جرائم کی بھاری قیمت وصول کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے امریکی عوام کی جانوں اور ٹیکس پر جوا کھیلا جو وہ بری طرح ہار گئے، نیتن یاہو اب یقینی بنارہے ہیں کہ اس ہار کا خمیازہ امریکی عوام بھگتیں۔


