سوشل میڈیا صارفین نے بولڈ فوٹو شوٹ پر اداکارہ عائزہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر سفید سلکی سلیو لیس لباس زیب تن کئے تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں لکھا کہ یہ فوٹو شوٹ عید کے دن کیا گیا تھا لیکن مصروفیت کے باعث اسے بروقت شیئر نہ کر سکی۔
تصاویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اداکارہ ماضی میں خود کہہ چکی ہیں کہ وہ سلیولیس لباس نہیں پہنتیں اور ایک سادہ و باوقار انداز کو ترجیح دیتی ہیں مگر اب اچانک یہ تبدیلی کیوں؟ شائد زیادہ شہرت کیلئے یہ سب کیا جا رہا ہے، یہ انداز آپ پر اچھا نہیں لگ رہا، براہِ کرم اپنے پرانے سٹائل پر واپس آئیں۔
کچھ مداحوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عائزہ خان کو ان کے سادہ اور معصوم انداز میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ بعض نے اسے صرف توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔


