تھائی لینڈ میں مقابلہ حسن کے دوران سٹیج پر واک کرتے امیدوار کے نقلی دانت اترنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مس تھائی لینڈ مقابلے کے دوران 18 سالہ ماڈل کا مولوان چناگو اپنی تعارفی تقریر کے بیچ میں تھیں کہ اچانک دانتوں پر لگے وینیئرز ڈھیلے ہو کر باہر آ گئے جس کے بعد کچھ لمحوں کیلئے انہیں بولنے میں دشواری محسوس ہوئی تاہم پھر کیمرے سے رخ موڑ کر ماڈل نے انہیں دوبارہ درست کر کے لگایا اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پورے اعتماد کیساتھ سٹیج پر واک مکمل کی جس پر ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔


