اداکارہ مشی خان نے اداکارہ زینب یوسف کے شوگر ڈیڈی بارے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے پوڈ کاسٹ کلچر کو بھی شدید تنقید کی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام پر شیئر ویڈیو میں مشی خان نے کہا کہ اداکارہ زینب یوسف کا طرزِ گفتگو غیر اخلاقی، بیانات معاشرے کیلئے نقصان دہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حقیقت میں لڑکیاں شوگر ڈیڈی نہیں رکھتیں بلکہ ایسے مرد وقتی طور پر انہیں استعمال کرتے ہیں، ایسے تعلقات کا انجام اکثر لڑکیوں کیلئے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے، جہاں وہ مالی اور ذہنی مسائل کا شکار ہو جاتی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ پوڈکاسٹس میں ایسے افراد کو جگہ دینا جو غیر اخلاقی رویوں کو فروغ دیتے ہیں، معاشرے کیلئے خطرناک رجحان ہے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اس طرح کے موضوعات کو عام کر کے نوجوان نسل کو غلط پیغام دیا جا رہا ہے۔


