ہومپاکستانمشرق وسطی کشیدگی، سعودی، مصری و ترک وزرائے خارجہ دو روزہ دورے...

مشرق وسطی کشیدگی، سعودی، مصری و ترک وزرائے خارجہ دو روزہ دورے پر پاکستان آئینگے، وزارت خارجہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود، ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی 29 سے 30 مارچ 2026 تک اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق دورے کے دوران تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کیساتھ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی جس میں خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں سرفہرست ہوں گی۔

ترجمان کے مطابق مہمان وزرائے خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے جہاں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔

اس دورے سے مختلف شعبوں میں تعاون اور ہم آہنگی کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں