ہومانٹرنیشنلاقوام متحدہ نے 3 چینی شہروں کو فاضل مادوں کے پائیدار انتظام...

اقوام متحدہ نے 3 چینی شہروں کو فاضل مادوں کے پائیدار انتظام پر اعزاز سے نواز دیا

نیروبی (شِنہوا) چین کے 3 شہروں ہانگ ژو، سانیا اور سوژو کو اقوام متحدہ مشاورتی بورڈ نے فاضل مادوں میں کمی اور گردشی معیشت کو آگے بڑھانے کے لئے جرات مندانہ اور پر عزم اقدامات اٹھانے والے شہروں کے طور پر تسلیم کر لیا ہے۔

یہ شہر دنیا بھر کے ان 20 شہروں میں شامل تھے جنہیں 20 سٹیز ٹوورڈز زیرو ویسٹ انیشی ایٹو کے لئے منتخب کیا گیا۔ یہ اقدام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے زیرو ویسٹ سے متعلق مشاورتی بورڈ کی قیادت میں شروع کیا گیا، جسے اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری پروگرام (یو این-ہیبی ٹیٹ) اور اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) کی حمایت بھی حاصل ہے، جن کا صدر دفتر کینیا کے شہر نیروبی میں واقع ہے۔

یہ اعزاز انہیں 30 مارچ کو منائے جانے والے ’زیرو ویسٹ‘ کے عالمی دن سے قبل فاضل مادوں کے انتظام کے دور اندیشی پر مبنی منصوبے تیار کرنے پر دیا گیا۔

نیروبی میں یو این ای پی/یو این ہیبی ٹیٹ کی طرف سے جاری کئے گئے مشترکہ بیان کے مطابق اس اقدام کا مقصد فضلے میں کمی کے لئے شہروں کے اختراعی طریقوں کو اجاگر کرنا، گردشی معیشت کے ذرائع کو فروغ دینا اور زیادہ پائیدار،لچکدار اور جامع شہری نظام قائم کرنا ہے۔

یو این ہیبی ٹیٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایناکلاؤڈیا روسباچ نے کہا کہ یہ اقدام ظاہر کرتا ہے کہ کس طرح مضبوط نظم ونسق اور شراکت داری کی مدد سے مقامی سطح پر کئے جانے والے اقدامات زیادہ مضبوط، گردشی اور شمولیتی شہری نظام کی طرف منتقلی کو تیز کر سکتی ہے۔

یو این ای پی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے سوژو اور دنیا کے دیگر شہروں میں مضبوط پیداواری ذمہ داری کے ماڈلز کو سراہا، جنہوں نے آلودگی اور فضلے کے بحران سے نمٹنے میں مدد کی ہے، جبکہ جدت، وسائل کے دوبارہ استعمال اور مساوات کے ذریعے معیشتوں کو نئے سرے سے تشکیل دیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں