ہومپاکستانکفایت شعاری مہم، سینیٹ سیکرٹریٹ نے 26 کروڑ 50 لاکھ روپے قومی...

کفایت شعاری مہم، سینیٹ سیکرٹریٹ نے 26 کروڑ 50 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرادیئے

سینیٹ سیکرٹریٹ نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت 26کروڑ 50لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروا دیئے۔

سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری اعلامئے کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کفایت شعاری اقدامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے غیر ضروری اخراجات میں کمی اور دستیاب وسائل کے موثر استعمال پر زور دیا تھا۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں مالی نظم و ضبط ناگزیر ہے، قومی معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات کی مکمل حمایت جاری رکھی جائے گی۔

سینیٹ سیکرٹریٹ نے شفاف و جوابدہ مالیاتی نظام برقرار رکھنے، سرکاری وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں