ہومتازہ ترینتیاریاں مکمل، پنجاب حکومت کا اپریل کے پہلے ہفتے گندم خریداری مہم...

تیاریاں مکمل، پنجاب حکومت کا اپریل کے پہلے ہفتے گندم خریداری مہم شروع کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے نئی گندم خریداری کی تیاریاں مکمل کرتے ہوئے اپریل کے پہلے ہفتے سے مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سرکاری سکیم کے تحت گندم خریداری کیلئے 11 کمپنیوں نے مقامی و عالمی ٹریڈرز کی ٹیکنیکل بڈ کوالیفائی کی ہے جبکہ پری کوالیفائی ہونیوالی کمپنیوں نے بھی فنانشل بڈ جمع کرا دی ہے جسے آئندہ 5روز میں کھولا جائے گا۔

حکام کے مطابق 11کمپنیاں کسانوں سے مجموعی طور پر 30لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدیں گی، جبکہ پری کوالیفائی کمپنیوں کیلئے 25لاکھ میٹرک ٹن گندم خریداری مختص کی گئی ہے، گندم خریداری کے بعد اسے سرکاری گوداموں میں ذخیرہ کیاجائے گا۔

حکام کے مطابق فلار ملز اور ٹریڈرز کسانوں سے کھیتوں سے براہ راست 3500روپے فی من کے حساب سے گندم خریدیں گے، خریداری کے ابتدائی مرحلے کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق اقدام سے کسانوں کو بروقت ادائیگی اور مارکیٹ میں استحکام لانے میں مدد فراہم ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں