اکثریتی سینیٹرز نے وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے تحت تنخواہوں میں کٹوتی کی مخالفت کردی۔
ذرائع کے مطابق 95 کے ایوان میں 21 سینیٹرز نے تحریری طور پر تنخواہ میں 25 فیصد کفایت شعاری مہم کا جواب ہاں میں دیا جبکہ بیشتر سینیٹرز نے سیکرٹریٹ کے میمورنڈم کا جواب نہیں دیا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹرز کی جانب سے تحریری پرفارمہ پر نہ کرنیوالے سینیٹرز بھی کفایت شعاری مہم میں شامل نہیں ہیں۔
حکام کے مطابق سینیٹر محمد عبدالقادر، سینیٹر شیری رحمن، سلیم مانڈوی والا اور اعظم نذیر تارڑ سمیت 21 ارکان نے رضاکارانہ طور پر تنخواہ کٹوائی جبکہ سینیٹر منظور روبینہ ناز، سینیٹر سعدیہ عباسی، سینیٹر خالدہ اطیب، سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 10 سینیٹرز نے تنخواہ کٹوانے سے انکار کیا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے بھی تنخواہ میں کٹوتی کی مخالفت کی ہے۔


