ہومتازہ ترینپی ایس ایل11 کا آغاز، پہلے میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز...

پی ایس ایل11 کا آغاز، پہلے میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز فاتح

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایونٹ میں پہلی دفعہ شامل ہونیوالی ٹیم حیدرآباد کنگزمین کو باآسانی 69 رنز سے شکست دیدی۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے حیدر آباد کنگزمین کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، دفاعی چیمپیئن کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے جارحانہ آغاز کیا، 6 اوورز میں 64 رنز بنائے اور 8 اوورز تک شراکت میں 84 رنز بنائے، محمد نعیم 19 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بنا کر آؤٹ ہونیوالے پہلے بیٹر سمین تھے جس کے بعد عبداللہ شفیق بیٹنگ کیلئے آئے تاہم فخر زمان کی جانب سے ایک غیر ضروری رن لینے کی کوشش کی گئی جس کے نتیجے میں عبداللہ شفیق کی اننگز صرف 4 رنز تک محدود رہی جبکہ اس دوران فخر زمان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، فخر زمان بھی جلد ہی 94 کے مجموعی سکور پر 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور عبداللہ شفیق کے بعد بیٹنگ کیلئے آنیوالے پرویز حسین ایمان کا ساتھ نہ دے سکے، پرویز حسین 13 گیندوں پر ایک چھکے کی مدد سے 14رنز بنا سکے۔

حسیب اللہ خان اور سکندر رضا نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور 17ویں اوور میں ٹیم کے 150رنز مکمل کئے، سکندر رضا 10 گیندوں پر 24 اور آصف علی 9رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسیب اللہ خان نے 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 28 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔

حیدرآباد کنگز مین کے رائلی میریدتھ اور حسان خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، محمد علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 199 رنز بنائے۔

جواب میں حیدرآباد کنگزمین کے عثمان خان صرف 25رنز کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد صائم ایوب کی بیٹنگ 17 رنز تک محدود رہی، کپتان مارنوس لیبوشانے نے سب سے زیادہ 26رنز بنائے، رائلی میریدتھ نے 19رنز بنائے، حماد اعظم 10، حسان خان 14 اور محمد علی 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

حیدرآباد کنگزمین کی پوری ٹیم آخری اوورمیں 130رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اپنے پہلے ہی میچ میں 69 رنز سے شکست کھا گئی، لاہور قلندرز کے حارث رؤف، عبید شاہ اور سکندر رضا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ آفریدی اور مستفیض الرحمان کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں