لاہور کے سیشن کورٹ میں گلوکار علی ظفر کے گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف ہتک عزت کے دعوے کی کارروائی مکمل ہو گئی ہے۔
عدالت میں علی ظفر کے ہتک عزت دعوے پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہو گئے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 30 مارچ کو اگر کسی پوائنٹ پر معاونت درکار ہوئی تو وکلا معاونت کریں۔
ایڈیشنل سیشن جج آصف حیات نے کیس کی سماعت کی، انہوں نے کہا کہ 30 مارچ کے بعد عدالت فیصلے کی تاریخ کا اعلان کریگی۔
فریقین کے وکلا کی جانب سے تحریری دلائل بھی عدالت میں پیش کئے گئے۔


