ہومتازہ ترینمحفوظ و مضبوط پاکستان دنیا کیلئے تجارتی حب بن گیا

محفوظ و مضبوط پاکستان دنیا کیلئے تجارتی حب بن گیا

خطے کی کشیدہ صورتحال کے دوران محفوظ و مضبوط پاکستان سرمایہ کاری و عالمی تجارت کیلئے پرکشش منزل بننے لگا، گزشتہ 24 دنوں میں کراچی پورٹ پر ٹرانس شپمنٹ میں سال کے برابر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر پورٹ سمیت پاکستانی بندرگاہوں پر سرگرمیوں میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق کراچی پورٹ پر سال 2025ء میں تقریبا 8ہزار 300کنٹینرز آئے جبکہ صرف گزشتہ 24دنوں میں 8ہزار 313کنٹینرز کے برابر مال پہنچا، یہ اضافہ پورے سال کے برابر ہے۔

ٹریڈ کرونیکلس کے مطابق جنوبی ایشیاء پاکستان ٹرمینل نے 5ہزار 286، ہچیسن پورٹ نے ایک ہزار 827 اور کراچی گیٹ وے ٹرمینل نے ایک ہزار 200 کنٹینرز کی ترسیل و کارروائی مکمل کی۔

عالمی ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطی جنگ نے پاکستان کو ٹرانس شپمنٹ کا مستقل مرکز بننے کا سنہری موقع دیا ہے، قریبی متبادل کی تلاش میں دنیا کا پاکستان کو ٹرانس شپمنٹ کیلئے بہترین مقام سمجھنا اہم کامیابی ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں مضبوط سیاسی و اقتصادی استحکام اور قیادت کی حکمت عملی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نئی بلندیوں تک لے جا رہی ہے، سی پیک کے وسیع مواقع اور جدید انفرا اسٹرکچر پاکستان کو خطے میں تجارتی و لاجسٹک مرکز کے طور پر مستحکم کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں