ہومانٹرنیشنلحزب اللہ کا 24 گھنٹوں میں 21 اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا...

حزب اللہ کا 24 گھنٹوں میں 21 اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ

حزب اللہ نے 24 گھنٹوں میں 21 اسرائیلی ٹینک تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے جبکہ اسرائیل نے اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

سفارتی کوششوں کے باوجود مشرقِ وسطی میں جنگ اور حملوں کی شدت برقرار ہے، اسرائیل نے تہران پر شدید بمباری کی، قم اور ارومی شہر میں بھی رہائشی عمارتوں پر حملے کئے ہیں جس کے نتیجے میں، متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، حملوں میں کم از کم 13 افراد شہید ہو گئے جبکہ ملبے میں زخمیوں کی تلاش جاری ہے۔

ایران نے اسرائیل اور مشرق وسطیٰ میں امریکی اہداف پر حملے کئے، پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ ملٹی وار ہیڈ ہتھیاروں اور ڈرونز سے اسرائیلی شہر اشدود میں آئل سٹوریج ٹینک اور ڈپو پر حملے کئے گئے ہیں جس میں کویت کے علی السالم، العدیری، امارات کے الظفرہ بیسز اور بحرین کے شیخ عیسی بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے، لبنانی سرحدی دیہات میں اسرائیلی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں