ہومانٹرنیشنلایران جنگ ختم کرنے کیلئے معاہدہ کرنے کا خواہاں، ٹرمپ کا دعویٰ

ایران جنگ ختم کرنے کیلئے معاہدہ کرنے کا خواہاں، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ ختم کرنے کیلئے معاہدہ کرنے کا خواہاں ہے جبکہ تہران نے امریکی تجویز کے جواب میں نئی شرائط پیش کرتے ہوئے اپنے موقف کو مزید سخت کر دیا ہے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب سے منسلک خبر رساں ادارے کے مطابق تہران نے امریکا کے 15 نکاتی امن منصوبے کا باضابطہ جواب بھیج دیا ہے اور اب واشنگٹن کے ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

عالمی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے جنگ بندی کیلئے چند اہم مطالبات رکھے ہیں جن میں ایرانی قیادت پر حملوں کا خاتمہ، جنگی نقصانات کا معاوضہ، مستقبل میں جنگ نہ ہونے کی ضمانت اور خطے میں شامل تمام مزاحمتی گروہوں کی جانب سے دشمنی کا خاتمہ شامل ہے۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جنگ بندی معاہدے اور مذاکرات کیلئے منتیں کر رہا ہے اور امریکا و اسرائیل نے ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے 10دن کیلئے یعنی 6اپریل تک روک دئیے جائینگے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی روایتی فوجی صلاحیت بڑی حد تک ختم ہو چکی ہے اور اب وہ پہلے جیسی حملہ آور طاقت نہیں رکھتا۔ادھر امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف نے کہا ہے ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ ایران مذاکرات کی طرف واپسی چاہتا ہے اور پاکستان سمیت کئی ممالک جنگ کے خاتمے کیلئے ثالثی کر رہے ہیں۔

میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکی موقف کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا امن مذاکرات کا تاثر دیکر عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا چاہتا ہے اور ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے۔

میڈیا نے ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے بعد اسرائیل نے ممکنہ مذاکراتی شخصیات کو ہدف بنانے کی فہرست سے چند ایرانی رہنماں کے نام نکال دیئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں