ہومپاکستانجماعت اسلامی کا کراچی میں 'پڑھو پڑھاؤ' مہم شروع کرنے کا اعلان

جماعت اسلامی کا کراچی میں ‘پڑھو پڑھاؤ’ مہم شروع کرنے کا اعلان

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کراچی میں ‘پڑھو پڑھاؤ’ مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں سہولیات کا فقدان ہے، صوبائی و وفاقی حکومتیں کراچی کیلئے کچھ نہیں کر رہیں تو شہر کو بااختیار شہری حکومت دی جانی چاہئے، ایم کیو ایم ہر حکومت کا حصہ بن کر کراچی کے مفادات کا سودا کرتی، چوک میں بیٹھ کر اپنی قیمت لگواتی ہے، اب کوئی حیثیت باقی نہیں رہی۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کراچی میں ٹریفک حادثات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یکم جنوری سے اب تک 200سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں 86افراد ڈمپرز کی ٹکر سے ہلاک ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ ہیوی ٹریفک میں سینسر لگانے کے دعوے تو کئے گئے مگر آج تک کسی ڈمپر میں سینسر نصب نہیں کئے جاسکے، شہر میں ٹرالرز، ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز بے قابو پھر رہے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہیوی ٹریفک کیلئے متبادل راستے مقرر کیے جائیں۔

انہوں نے سٹریٹ کرائم میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہادرآباد میں میڈیکل کالج کی طالبات کو لوٹا گیا، وہاں مقامی پولیس کو تعینات کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر شہر میں جگہ جگہ کچرا موجود تھا، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے خود تسلیم کیا کہ تین دن تک شہر سے کچرا نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جب صوبائی و وفاقی حکومتیں کراچی کیلئے کچھ نہیں کر رہیں تو شہر کو بااختیار شہری حکومت دی جانی چاہئے مگر سندھ حکومت کراچی کو اختیارات دینا نہیں چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی آئے تو درجنوں گاڑیوں کے پروٹوکول کیساتھ شہر کی سڑکوں پر گھومتے رہے، مگر گل پلازہ آنے کی زحمت محسوس نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ہر حکومت کا حصہ بن کر کراچی کے مفادات کا سودا کرتی رہی اور چوک میں بیٹھ کر اپنی قیمت لگواتی ہے، 16سال ایم کیو ایم کا گورنر رہا مگر کوئی کام نہیں ہوا، اب ایم کیو ایم کی کوئی حیثیت باقی نہیں رہی۔

انہوں نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی کراچی میں ‘پڑھو پڑھاؤ’ مہم شروع کر رہی ہے، جس کے تحت والدین کو کتابیں فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ مہم کے تحت 15مقامات پر کیمپ لگائے جائیں گے اور گھر گھر جا کر پرانی کتابیں جمع کر کے مستحق بچوں میں تقسیم کی جائیں گی، یہ مہم 20 اپریل تک جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ دنوں میں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے خلاف باقاعدہ مہم چلائینگے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں