ہومانٹرنیشنلپاکستان کامیاب سیاسی و ملٹری ڈپلومیسی کے باعث عالمی ساکھ مستحکم کر...

پاکستان کامیاب سیاسی و ملٹری ڈپلومیسی کے باعث عالمی ساکھ مستحکم کر رہا ہے، ماہرین

پاکستان نے دنیا میں امن و استحکام کیلئے کامیاب سیاسی اور ملٹری سفارتکاری کا لوہا منوالیا ہے۔

امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف نے بطور ثالث پاکستان کے اہم کردار پر مہر ثبت کردی ہے، امریکی کابینہ میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا اعتراف کرتے ہوئے سٹیو وٹکوف نے کہا ہے کہ امن معاہدہ کے فریم ورک کیلئے 15نکالتی ایکشن لسٹ پاکستان کے ذریعے ایران تک پہنچائی گئی ہے۔

سٹیو وٹکوف نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا میں بطور ایک ثالث کے اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان کے ذریعے ایران کیساتھ مضبوط اور مثبت پیغامات اور مذاکرات سامنے آئے ہیں۔ عالمی ماہرین کے مطابق پاکستان اپنی مدبرانہ پالیسیوں اور بہترین حکمت عملی کے باعث پوری دنیا کو متاثر کرنے والی جنگ کو رکوا رہا ہے، امریکا ایران جنگ میں پاکستان کی جانب سے ثالثی کا کردار پاکستان کی اہمیت اور عالمی سطح پر بھر پور اعتماد کا عکاس ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان متوازن تعلقات اور کامیاب سیاسی و ملٹری ڈپلومیسی کے باعث اپنی عالمی ساکھ کو مزید مستحکم کر رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں