بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے سیاسی مخالفین کو دبانے کے لئے لائی چھنگ-تے کی زیر قیادت حکام کی جانب سے عدلیہ میں مداخلت پر شدید تنقید کی ہے۔
چین کی ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ بیان میڈیا کے ایک سوال کے جواب میں دیا، جو تائیوان پیپلز پارٹی کے سابق چیئرمین کو وین جے سے متعلق عدالتی فیصلے کے بارے میں تھا۔ کو وین جے کو ابتدائی فیصلے میں 17 سال قید اور 6 سال کے لئے سیاسی حقوق سے محرومی کی سزا سنائی گئی۔
ژو نے کہا کہ ہم نے متعلقہ صورتحال کا نوٹس لیا ہے۔
ژو نے کہا کہ لائی چھنگ- تے کی قیادت میں تائیوانی حکام "من مانے طور پر عدلیہ کو استعمال” کر کے اختلاف رائے کو کچلنے اور ذاتی سیاسی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ان اقدامات کو "گرین ٹیرر” قرار دیا۔
ژونے کہا کہ اس طرح کے اقدامات پہلے ہی تائیوان کے اندر عوامی غم و غصے اور مخالفت کو بڑھا رہے ہیں۔
ژو نے کہا کہ جو لوگ ناانصافی کرتے ہیں، وہ اپنی تباہی خود لاتے ہیں۔ اس طرح کے اقدامات جزیرے کے عوام بالآخر مسترد کر دیں گے۔


