ہومتازہ ترینتیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث بیشتر خریدار این ای ویز...

تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث بیشتر خریدار این ای ویز کی طرف مائل ہونے لگے

بیجنگ (شِنہوا) تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی) کی فروخت میں اضافہ نہ صرف صارفین کے لئے کم سفری اخراجات اور ماحول دوست انتخاب کے فوائد کو اجاگر کرتا ہے بلکہ یہ "ضرورت سے زیادہ پیداوار” کے نام نہاد بیانیے کی ایک تازہ تردید بھی فراہم کرتی ہے۔

مشرق وسطیٰ میں حالیہ تنازع نے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی کو محدود کر دیا ہے جس سے ایندھن کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ حیرت کی بات نہیں کہ زیادہ خریدار اب این ای ویز کی طرف مائل ہو رہے ہیں جو اس بات کی واضح علامت ہے کہ یہ صنعت حقیقی دنیا کی ضروریات کو پورا کر رہی ہے۔

آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق آسٹریلیا میں ایندھن کے بحران کے آغاز کے بعد سے 2معروف چینی کار ساز کمپنیوں کی الیکٹرک اور ہائبرڈ گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ بلومبرگ نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ منیلا میں ایک بی وائی ڈی ڈیلر کو صرف 2 ہفتوں میں ایک ماہ کے برابر آرڈرز موصول ہوئے۔

یہ کوئی قلیل مدتی اتار چڑھاؤ نہیں ہے۔ این ای ویز کی طرف منتقلی ایک طویل مدتی رجحان ہے۔ توانائی کے تھنک ٹینک ایمبر کے مطابق اب 39 ممالک میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کا حصہ 10 فیصد سے تجاوز کر چکا ہے، جو 2019 میں صرف چار ممالک میں تھا، یہ خاص طور پر ایشیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں تیزی سے اپنانے کا ثبوت ہے اور بین الاقوامی توانائی ایجنسی کو توقع ہے کہ عالمی طلب میں مسلسل تیزی سے اضافہ ہوتا رہے گا۔

نئی توانائی والی گاڑیوں کے شعبے میں چین کی مسابقتی برتری سالہا سال کی مسلسل اختراع اور ترقی کے بعد سخت محنت سے حاصل کی گئی ہے۔ تحقیق میں بھاری سرمایہ کاری کے نتائج بیٹریوں اور الیکٹرک موٹرز میں بڑی کامیابیوں کی صورت میں برآمد ہوئے ہیں جس نے پیداواری لاگت کو کم کرنے میں مدد دی ہے۔

چین کے موثر صنعتی اور سپلائی چینز نے تیز تر تکنیکی تبدیلیوں اور بہتر لاگت کی کارکردگی کو فروغ دیا ہے۔ یہ محض کوئی اتفاق نہیں ہے کہ چین کی ہمہ گیر ماحول دوست تبدیلی کو اس کی این ای وی صنعت کی کامیابی سے سہارا ملا ہے۔

2025 میں چین میں فروخت ہونے والی آدھی سے زیادہ کاریں نئی توانائی والی گاڑیوں پر مشتمل تھیں اور رواں سال کے پہلے 2 ماہ میں چین کی این ای وی برآمدات میں 110 فیصد کا زبردست اضافہ ہوا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں