ہومپاکستانپاکستان مشرق وسطی میں قیام امن کیلئے بھرپور کوششیں کررہا ہے، دفتر...

پاکستان مشرق وسطی میں قیام امن کیلئے بھرپور کوششیں کررہا ہے، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کررہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطی میں قیام امن کیلئے بھر پور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں سفارتی سطح پر اہم پیشرفت جاری ہے، وزیراعظم شہباز شریف مختلف ممالک کے سربراہان سے مسلسل رابطے میں ہیں، انہوں نے سعودی ولی عہد سے موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی جبکہ ایرانی صدر کیساتھ بھی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ناروے اور آذربائیجان سمیت مختلف ممالک کیساتھ بھی سفارتی روابط استوار کئے گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے لبنان، مصر اور بنگلا دیش کے رہنمائوں سے بھی بات چیت کی ہے، نائب وزیراعظم بھی سفارتی محاذ پر متحرک ہیں اور خطے کے ممالک کیساتھ رابطوں میں مصروف ہیں، پاکستان مساجد، خواتین اور بچوں پر حملوں کیخلاف بھی آواز بلند کر رہا ہے، انہوں نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کو سیل کرنا گہری تشویش کا باعث ہے، بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنائے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں