پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں حصہ لینے والی ٹیموں کے کپتان ٹرافی جیتنے اور شائقین کیلئے بہترین کرکٹ پیش کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
لاہور میں منعقدہ پریس کانفرنس میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہاکہ پی ایس ایل 11کی تیاری بہترین رہی ہے اور ٹیم اچھا مقابلہ کریگی۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10سال پی ایس ایل کے کامیاب سال رہے ہیں اور مستقبل میں بھی لیگ میں اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔
پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہاکہ وہ شائقین کو مس کرینگے لیکن ٹیم بہترین کرکٹ کھیل کر ٹی وی پر شائقین کیلئے دلچسپ مقابلہ پیش کریگی۔
اس موقع پر راولپنڈی کے کپتان محمد رضوان نے بھی کہاکہ پی ایس ایل مستقبل میں مزید کامیاب ہوگی اور لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا رہے گا۔


