پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے ٹکٹ کی ریفنڈ پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔
پی سی بی کے جاری اعلامیہ کے مطابق پی ایس ایل کے ٹکٹس جن اکائونٹس سے آن لائن بک کئے گئے تھے، ان ہی اکائونٹس میں ٹکٹس کے پیسے ریفنڈ ہونگے، ٹکٹس کے پیسے خودکار طریقے سے اکائونٹس میں واپس آئیں گے، ریفنڈ پراسیس 30 مارچ سے شروع ہو کر اگلے 15 دن میں مکمل ہوگا۔
پی سی بی اعلامیہ کے مطابق ٹکٹ خریدنے والوں کو ریفنڈ کیلئے کوئی پراسیس کرنے کی ضرورت نہیں ہے تاخیر کی صورت میں کسٹمرز کو متعلقہ بینک سے رجوع کرنا ہوگا۔


