ہومتازہ ترینبہت سی تبدیلیاں، پی ایس ایل کا نیا دور شروع ہو چکا...

بہت سی تبدیلیاں، پی ایس ایل کا نیا دور شروع ہو چکا ہے، شاداب خان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی ٹیموں کی آمد نے مقابلے کا رحجان بڑھا دیا ہے، سب سے بڑی تبدیلی رواں سال کا پلیئرز آکشن ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کا نیا دور شروع ہو چکا، بہت سے نئی تبدیلیاں ہو چکی ہیں، 2 نئی ٹیمیں آ گئی ہیں، تیسری کے اونر تبدیل ہوئے، ایونٹ میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے، جس طرح 10سال لیگ نے ترقی کی اب نئے دور میں یہ مزید آگے بڑھے گی، پی ایس ایل اور فرنچائزز کیلئے معاملات مزید بہتر ہونگے، 8 ٹیموں کی موجودگی میں مختلف کمبی نیشنز کیساتھ ایونٹ میں حصہ لینا ہوگا۔

انکا کہنا تھا کہ بطور کھلاڑی آپکو خود بھی اپنی قدر و قیمت کا اندازہ ہونا چاہیے، مجھے بھی دوسری فرنچائز سے آفر آئی تھی لیکن میں نے شروع سے ہی ایک بات کہی ہے جب تک اسلام آباد یونائیٹڈ والے خود نہیں نکالتے میں اس ٹیم کو نہیں چھوڑوں گا، ہماری ٹیم کا کمبی نیشن اچھا بن گیا ہے، اس بار ہم نے فاسٹ بولرز پر زیادہ انحصار کیا ہے تاکہ کسی کو اگر ریکوری کا وقت چاہیے تو مل جائے، ممارے پاس نوجوانوں کیساتھ تجربہ کار کھلاڑی بھی موجود ہیں، بطور کھلاڑی میری ہمیشہ یہ کوشش رہتی ہے کہ پہلے سے اچھا پرفارم کروں، میں بھی یہی چاہتا ہوں کہ بطور آل رانڈر جب بھی ٹیم کو میری ضرورت پڑے تو اسکے کام آئوں، کپتان کی حیثیت سے اگر میں اچھا کھیل پیش کروں گا تو اس سے ٹیم کو بھی میچ جیتنے میں مدد ملے گی۔

انکا کہنا تھا میری کوشش ہوتی ہے کہ کھلاڑیوں کو اتنی آزادی دوں کہ وہ اسے اپنی ٹیم سمجھتے ہوئے پرفارم کریں، انہیں اچھا ماحول اور اتنا اعتماد دیا جائے کہ اپنی مکمل صلاحیتوں کا اظہار کریں، جب کوئی پلیئر کسی ٹیم کو اپنا سمجھنے لگے تو اس سے کپتان کیلئے معاملات آسان ہو جاتے ہیں، اتنی زیادہ مداخلت کی ضرورت نہیں پڑتی، کھلاڑیوں کا اعتماد بھی بہت بڑھ جاتا ہے، بطور کرکٹر میں آخری 2 انٹرنیشنل میچز میں اپنی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، مجھے لگتا ہے کہ ورلڈکپ میں اگر انگلینڈ اور سری لنکا کیخلاف میں بہتر پرفارم کرتا تو ٹیم کی ایونٹ میں پوزیشن مختلف ہوتی، امید ہے کہ دوبارہ جب موقع ملے گا اس میں سابقہ غلطیاں نہیں دہرائی جائیں گی، مجھے فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں، معاملات اچھے انداز میں چل رہے ہیں، اس بار ہمارے ہیڈ کوچ لیوک رونکی ہیں جب کوئی کوچ انٹرنیشنل سلیکشن میں شامل ہو تو وہ پی ایس ایل فرنچائز کیساتھ کام نہیں کر سکتا اسلئے مائیک ہیسن اسلام آباد یونائیٹڈ کیساتھ نہیں ہیں، فرنچائز کرکٹ میں کسی کی کمی محسوس نہیں ہوتی البتہ ہیسن کیساتھ ہمارا بہت اچھا وقت گزرا اور ہم چیمپئن بھی بنے، ان کیساتھ اچھی وابستگی تو ہے، نیوزی لینڈ کے ڈیون کونوے اور مارک چیپمین ہمارے سکواڈ کا حصہ ہیں، آندرے گوس بھی ہیں، میکس برائنٹ ہماری بیٹنگ میں بہت اہم کردار ادا کریں گے، نوجوان کھلاڑیوں میں سمیر منہاس بہت باصلاحیت پلیئر ہیں، محمد فائق، حیدر علی اور مہران ممتاز بھی اچھے پلیئرز ہیں، لاہور قلندرز سے گزشتہ برس کوالیفائرز کی شکست کا بدلہ تو لینا ہے لیکن ہم لاہور میں جتنے بھی میچز کھیلتے ہیں وہاں ریکارڈ اچھا نہیں ہوتا، کوشش کریں گے کہ اگر لاہور میں میچز ہوں تو ٹیم میں ایسے پلیئرز رکھیں جن کی وہاں کارکردگی اچھی رہی ہو۔

پی ایس ایل میں اب راولپنڈی کی ٹیم بھی شامل ہو گئی ہے، اسکا اسلام آباد سے اچھا ٹاکرا ہوگا، راولپنڈیز کے کھلاڑیوں سے ابھی مقابلوں کے حوالے سے زیادہ بات نہیں ہوئی، جب ٹورنامنٹ کا آغاز ہو تو دوستوں کیساتھ میچز پر باتیں ہوتی ہیں، بتدریج یہ سلسلہ مزید بڑھ جائیگا۔

کھلاڑیوں کو نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے پی ایس ایل کی تیاریوں کا اچھا موقع ملا، سب نے بھرپور میچ پریکٹس بھی کر لی، ایونٹ کے دوران مقابلے کا رجحان بھی بہت تھا، بطور کھلاڑی آپ کو جن شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہوتی ہے وہ ان میچز سے لے آتے ہیں، پی ایس ایل جیسے سخت مقابلوں کے حامل ایونٹ سے قبل ایسے ٹورنامنٹس کھیل کر اعتماد بھی بڑھ جاتا ہے اور بطور کرکٹر فائدہ ہوتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں