ہومانٹرٹینمنٹاستنبول، منشیات کیخلاف کارروائی، معروف اداکارہ سمیت اہم شخصیات گرفتار

استنبول، منشیات کیخلاف کارروائی، معروف اداکارہ سمیت اہم شخصیات گرفتار

ترکی میں منشیات کیخلاف جاری کریک ڈائون کے دوران معروف اداکارہ ہانڈے ارچل سمیت شوبز، سپورٹس اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والی متعدد اہم شخصیات کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

استنبول پراسیکیوٹرز کی جانب سے مجموعی طور پر 16 افراد کیخلاف حراستی احکامات جاری کئے گئے ہیں جن میں نمایاں ناموں میں سابق فٹبال کلب صدور فکریت اورمن اور براق الماس بھی شامل ہیں، ان افراد کو استنبول نارکوٹکس کرائم ڈویژن نے تحویل میں لیا ہے۔

تحقیقات کے دائرے میں کاروباری شخصیات حاقان سبانشی اور کریم سبانشی، ماڈل دیدم سوئیدان اور ٹی وی میزبان گزیدی دران بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق استنبول کے مختلف علاقوں میں بیک وقت 16 مقامات پر چھاپے مارے گئے جس میں 14 افراد کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ باقی دو افراد کے وارنٹ جاری کئے گئے ہیں، استنبول چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد معاشرتی اقدار اور خاندانی نظام کا تحفظ ہے، ابتدائی شواہد کی بنیاد پر ان افراد کیخلاف کارروائی کی گئی جن پر یا تو منشیات رکھنے یا اسکے استعمال میں معاونت کا شبہ ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور اس معاملے کو مکمل سنجیدگی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے، جبکہ مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں