ہومپاکستانوزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، زراعت، صنعتی تعاون و بنیادی ڈھانچے...

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، زراعت، صنعتی تعاون و بنیادی ڈھانچے کے تحت سی پیک ٹو کو آگے بڑھانے کا عزم

وزیراعظم شہباز شریف نے زراعت، صنعتی تعاون و بنیادی ڈھانچے کے تحت سی پیک ٹو کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف سے چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی، اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ موجود تھے، ملاقات میں وزیراعظم نے ٹو سیشنز کے کامیاب انعقاد پر چینی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم نے چینی صدر شی جن پھنگ، وزیراعظم لی کیانگ اور وزیر خارجہ وانگ یی کا یوم پاکستان کی مبارکباد دینے پر شکریہ ادا کیا اور زراعت، صنعتی تعاون اور بنیادی ڈھانچے کے تحت سی پیک ٹو کو آگے بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے پاکستان کی اقتصادی استقامت اور اصلاحات کی کوششوں کو سراہا اور تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کا اعادہ کیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان جاری ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 75ویں سالگرہ پر رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے علاقائی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی اور استحکام کیلئے پاکستان کے تعمیری کردار کو اجاگر کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی ہم آہنگی جاری رکھنے، پائیدار پاک چین سٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعادہ کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں