ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
صدر مملکت کو بھجوائے گئے استعفے کے متن میں ایاز شوکت نے موقف اپنایا ہے کہ حکومت نے انہیں چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی مقرر کیا ہے، جس کے باعث وہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کے عہدے پر مزید خدمات انجام نہیں دے سکتے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بطور ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد اپنی ذمہ داریاں دیانتداری سے نبھانے کی کوشش کی، اب نئی ذمہ داری کے پیش نظر استعفیٰ منظور کیا جائے۔


