ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر نیتن یاہو کی جنگ کا خمیازہ 8ارب لوگ بھگت رہے ہیں۔
ایک بیان میں رجب طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل سفارتی کوششوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش نہ کرے، اسرائیل کو امن مذاکرات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انکا مزید کہنا تھا کہ خطے میں امن برقرار رکھنے کیلئے حملے روکے جائیں، یہ جنگ اسرائیل کی ہے اور قیمت پوری دنیا ادا کر رہی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ یہ جنگ خطے کے ممالک کو تھکا دے۔


