برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے سعودی عرب کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے سمندر میں تجارتی نقل و حرکت یقینی بنانے پر تبادلہ خیال کیا، کیئر سٹارمر نے سعودی ولی عہد کو اضافی دفاعی فوجی ساز و سامان کی تعیناتی سے متعلق آگاہ کیا۔
دوران گفتگو برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کے مسلسل حملوں میں اہم قومی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہیں، برطانیہ اب اپنے شراکت داروں کیساتھ ملکر ایک قابلِ عمل منصوبے پر کام کر رہا ہے تاکہ اہم بحری راستے سے تجارتی سامان کی بلا رکاوٹ ترسیل کو یقینی بنایا جا سکے۔


