فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کیلئے سنجیدہ مذاکرات پر زور دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر میکرون نے یہ ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کیا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کو خطے کے ممالک پر ناقابل قبول حملے بند کرنے چاہئیں اور اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کی آزادی بحال کرنی چاہئے۔
فرانسیسی صدر نے زور دیا کہ خطے میں استحکام کیلئے فوری اور موثر سفارتی کوششیں ناگزیر ہیں۔


