وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ملاقات کی جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بدھ کو ہونیوالی ملاقات میں وفاقی وزراء کا وفد، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی موجود تھے۔
دونوں وزرائے اعلی نے وزیراعظم کو صوبوں میں سمارٹ لاک ڈائون سے متعلق حکمت عملی پر بریفنگ دی۔
ملاقات میں خطے کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کئے گئے اقدامات اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نے ایران جنگ میں پاکستان کے کردار پر بلاول بھٹو کو اعتماد میں لیا۔


