ہومانٹرنیشنلپینٹاگون کا مشرق وسطیٰ میں 3 ہزار فوجی بھیجنے کا منصوبہ

پینٹاگون کا مشرق وسطیٰ میں 3 ہزار فوجی بھیجنے کا منصوبہ

امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے مشرق وسطیٰ میں 3ہزار فوجی بھیجنے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 82ویں ایئر بورن کمبیٹ بریگیڈ ایمرجنسی رسپانس فورس ہے جس کو ڈویژن ہیڈ کوارٹرز کیساتھ تعینات کیا جا سکتا ہے۔

امریکی اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ تقریباً 3,000 فوجیوں پر مشتمل 82ویں ایئربورن ڈویژن کے 3 بٹالینز کے مشرق وسطی میں تعینات کئے جانے کی توقع ہے، اگرچہ ان دستوں کی تعیناتی کی تیاری مکمل ہے تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 82ویں ایئربورن ڈویژن کو یہ صلاحیت حاصل ہے کہ وہ حکم ملنے کے صرف 18 گھنٹوں کے اندر دنیا کے کسی بھی خطے میں تعینات ہو سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں