ہومانٹرنیشنلایران کا اسرائیل و خلیجی ملکوں میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ...

ایران کا اسرائیل و خلیجی ملکوں میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے دعوی ٰکیا ہے کہ انہوں نے اسرائیل کیساتھ ساتھ کویت، اردن، بحرین میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے، اہداف کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا جس میں دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران نے بحرین کے ایک جزیرے میں واقع فوجی اڈے پر میزائل داغے ہیں جو جزیرے کے مغربی حصے میں واقع ہے، حملے میں ایک اماراتی فوجی کنٹریکٹر جاں بحق ہوگیا جو مراکش کا شہری تھا جبکہ درجن سے زائد بحرینی اور اماراتی اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں جن میں سے 4 کی حالت نازک ہے۔

کہا جا رہا ہے کہ جنگ کے آغاز کے بعد سے ایران نے بحرین میں متعدد حملے کئے ہیں جن میں سے یہ حملہ ہلاکت خیز حملوں میں سے ایک حملہ تھا۔

اس کے علاوہ حیفہ میں دشمن کے اہم ٹھکانوں پر بھی حملے کئے گئے، کویت ایئر پورٹ پر ڈرون حملے سے ایندھن کے ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی، کویتی حکام کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں